ویب ڈیسک: فتنہ الخوارج کے خارجی نورولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پر آگئی۔
ذرائع کے مطابق "آڈیو میں خارجی نور ولی محسود غٹ حاجی کوپاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کے لیےدباؤ ڈال رہا ہے"۔
لیک آڈیو میں خارجی نورولی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ "مجاہدین کو اطلاع کر دو کہ ہماری طرف سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں"۔ "ہر کوئی اپنے آپ کو تیار رکھے اور سب قربانی دینے کے لیے تیار رہیں، مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں"۔ "ہماری کوشش ہے کہ سب ساتھ مل کر اسی راستے پر چلتے رہیں"۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ " لیک آڈیو واضح ثبوت ہے کہ فتنتہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں جہاں سے وہ دہشتگردوں کوہدایات جاری کرتے ہیں"۔ فتنتہ الخوارج کی افغانستان میں محفوظ پناگاہیں افغان طالبان کی براہ راست مدد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں"۔ فتنتہ الخوارج افغان سرزمین سے افغان طالبان کی مکمل حمایت سے پاکستان میں دہشتگرد حملے کرتے ہیں"۔
دفاعی ماہرین کے مطابق "یہ ثابت ہو چکا ہے کہ فتنتہ الخوارج اور افغان طالبان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں"۔ " لیک آڈیو سےواضح طور پر مستقبل میں بھی افغانستان سے مزید خارجیوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا اشارہ ملتا ہے"۔ "خارجی نور ولی افغانستان میں بیٹھ کر چھوٹے درجے کے دہشتگردوں کو نام نہاد جہاد میں جان دینے کیلیے مجبور کر رہا ہے"۔
دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ "خارجی نور ولی کی ہدایات ظاہر کرتی ہیں کہ حملے کرنے والے نچلے درجے کے دہشتگرد اب افغانستان میں بیٹھے آقاؤں سےتنگ آچکے ہیں"۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کی طرف سے موثر انگیجمنٹ سے خوارجین کے لیے افغانستان کی زمین تنگ پڑتی جا رہی ہے۔
دفاعی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر فتنتہ الخوارج کافتنہ صحیح معنوں میں جہاد ہے تو خارجی نور ولی جیسے سرغنہ خود آگے ہو کر سیکیورٹی فورسز کا سامنا کیوں نہیں کرتے"۔ " یہ حقیقت ہے کہ خارجی نور ولی جہاد کے نام پر اپنے پیروکاروں کو گمراہ کر کے ڈالر کما رہا ہے"۔