پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،14 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،14 اپریل 2021

لاہور: بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ترقی اور تقرری کے احکامات جاری. چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے 21 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی.ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نادیہ ثاقب کی گریڈ 19 میں ترقی، نوٹفکیشن جاری

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملک کے مختلف حصوں میں گذشتہ تین روز سے جاری تشدد کی شدید مذمت. اس طرح کے تشدد، اغوا، سرکاری و نجی املاک پر قبضے اور پولیس اہلکاروں پر مشتعل ہجوم کے حملوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی. ان واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے: بلاول بھٹو زرداری

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان . گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9923نمونے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 470 نئے کیسز سامنے آئے، سندھ میں ابتک کورونا کے 3425531 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

پنجاب سول سیکرٹریٹ/ یکم مئی کی چھٹی ، تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی 30 اپریل کویقینی بنائیں، پنجاب حکومت . محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا خط لکھ دیا. محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل اور تمام اکاونٹس آفیسرزکے نام خط لکھا

لاہور: رمضان کی آمد بھکاریوں کی سڑکو‍ں پر یلغار / کون ہے ان کا سہولت کار ، سب سامنے آ گیا .بھکاریوں کی جانب سے پکڑنے جانے کے بعد رشوت دے کر رہا ہونے کا انکشاف. بھکاری پکڑنے والی ٹیموں نے رہائی کے ریٹ طے کر رکھے ہیں، بھکاریوں کا الزام.2 ہزار سے ڈھائی ہزار روپے تک رشوت لی جاتی ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔