پی ڈی ایم کو فعال رکھنے کیلئے مولانا فضل الرحمان متحرک

پی ڈی ایم کو فعال رکھنے کیلئے مولانا فضل الرحمان متحرک

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کو فعال رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ رابطہ ہوا ہے۔

آفتاب شیرپاؤ نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالہ سے دریافت کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ڈی ایم کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ڈی ایم کو فعال رکھنے کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمان اور آفتاب شیرپاؤ کے مابین اتفاق کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان اور آفتاب شیرپاؤ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے لہذا اس کا جانا ناگزیر ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔