ویب ڈیسک: کراچی میں کورنگی پولیس نے کمسن بچوں کےاغوا میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز عوامی کالونی سے کمسن بچی کو اغوا کیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ کورنگی پولیس نے بچی کو بازیاب کروا لیا تھا۔ ملزم کی شناخت عمران ولد نواب الدین کے نام سے ہوئی ہے۔
حسن سردار کا کہنا ہے کہ اغوا کار کو 24 گھنٹوں کے اندر تیکنیکی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم 2008 میں بھی بچوں کے اغوامیں ملوث رہا ہے۔