آئی سی سی کی ون ڈے کرکٹ کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری

آئی سی سی کی ون ڈے کرکٹ کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری
کیپشن: آئی سی سی کی ون ڈے کرکٹ کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کر دی، افغانستان کے محمد نبی نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق محمد نبی نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن چھین لی،شکیب الحسن 1739 دن تک نمبر ون آل راؤنڈر رہے۔شکیب الحسن نے طویل عرصے تک ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون ال راونڈر  بنے رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ساؤتھ افریقہ کے کیشو مہاراج کی باؤلرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے اور سری لنکا کے وانندو ہسارانگا 14 درجے بہتری کے بعد 27 ویں نمبر پر آگئے۔

بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور فخر زمان ایک درجے ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر آگئے جبکہ سری لنکا کے چیرتھ اسالنکا 5 درجے اور پاتھوم نسانکا کی 10 درجے ترقی، بلترتیب 15 ویں اور 18 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

Watch Live Public News