پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،14 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،14 جون 2021
ہمارا کسی صوبے سے مقابلہ نہیں، وفاق برابر کا سلوک کرے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں 11 ماہ میں ہمیں 598 ارب روپے ملے ہیں، 62 ارب روپے دینے سے انکار کردیا کہا گیا بھول جاؤ، حصے کی بات کرنے پر صوبائیت کا الزام لگایا گیا، اگر گروتھ بڑھ گئی ہے تو ٹیکسز بھی بڑھنے چاہیں، کل سندھ کا بجٹ بطور انچارج وزارت خزانہ پیش کرونگا۔سندھ حکومت نے ہفتے میں دو روز کاروبار کی بندش کے خاتمے کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں ہفتے میں 2 دن بندش کے بجائے این سی او سی کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا، کورونا کے خلاف جاری کسی کام میں کرپشن یا نااہلی برداشت نہیں کریں گے، ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے۔سندھ بھرمیں کل سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کہتے ہیں 15 جون سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز کھلیں گی، کوروناصورتحال میں مزید بہتری آنے کی صورت میں پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع ہوں گی۔سندھ کے سوا پورے ملک میں ترقی ہورہی ہے، یونس میمن صوبے کا اصل حکمران ہے، کراچی تجاوزات کیس کی سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ کراچی پر کینیڈا کی حکمرانی ہے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کہا کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت؟ اتنے سالوں سے آپ کی حکومت ہے، کیا ملا یہاں شہریوں کو؟ عدالت کا کراچی کے حالات پر سخت برہمی کا اظہار۔کراچی میں سپریم کورٹ کا گجر اور اورنگی نالہ کیس میں اہم فیصلہ سامنے آگیا، عدالت نے نالوں کی چوڑائی پر کام شروع کرنے کا حکم دے دیا، متاثرین کی معاوضے اور آپریشن روکنے کی درخواست مسترد کردی گئی، سپریم کورٹ نے نالوں پر حکم امتناع بھی کالعدم قرار دےدیا، متاثرین کا شاہین کمپلیکس پر احتجاج، اطراف کی سڑکیں بند، مظاہرین کا گھر کے بدلے گھر دینے کا مطالبہ۔

Watch Live Public News