پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 15مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 15مارچ 2021

شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان سولہ مارچ بروز منگل ہوگی۔ملک بھر میں مطلع ابرآلود تھا اس لئے چاند نظر نہیں آیا چیئرمین مرکزی روئت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد

پریذیڈنٹ ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی گولف کپ چیمپئن شپ۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب لاہور ڈیفنس رایا گولف اینڈ کنٹری کلب میں ہوئی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

ایران کے شہر چاہ بہار کی کرکٹ ٹیم بھی آل مکران اسپورٹس فیسٹیول میں شریک۔ افتتاحی تقریب میں روایتی لوک بلوچ موسیقی نے میلہ لوٹ لیا، بلوچی میوزیکل شو میں مقامی فنکاروں نے پرفارم کیا

آل مکران اسپورٹس فیسٹیول کی اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں شاندار افتتاحی تقریب۔14 سے 23 مارچ تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں 18 ٹیمز شریک۔ میگا ایونٹ میں کرکٹ، فٹبال،والی بال اور بیڈمنٹن سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے

پولیس کی تحویل میں طالب علم کی پر اسرار ہلاکت کا واقعہ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ آئی جی پی کو واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔