(ویب ڈیسک ) خاتون پر آوارہ کتے نے حملہ کردیا، متاثرہ خاتون کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کشمیریاں میں آوارہ کتے نے خاتون پر حملہ کردیا۔ متاثرہ خاتون کمسن بچی کے ہمراہ ڈھوک کشمیریاں بازار سے گزر رہی تھے ۔متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خاتون پر کتے کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں راہ چلتی خاتون پر کتے کو حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔