معروف گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے

معروف گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے
فیصل آباد : بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے۔ گلوکار اسد عباس گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے،انہوں نے علاج کے لیے کئی بار حکومت ،فنکاروں اور شہریوں سے مدد کی اپیل کی تھی.اس حوالے سے انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا ہفتے میں چار بار ڈائیلاسز ہوتا ہے۔ وہ بہت تکلیف میں ہیں، ان سے ڈائیلاسز برداشت نہیں ہوتا اور یہ کہ ان کے پاس اتنی رقم نہیں کہ وہ اپنا علاج کروا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں گردوں کی پیوندکاری کے لیے امریکا جانا پڑے گا اور اس کے لیے انہیں 5 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت، فنکار برادری اور عوام سے اپیل کی کہ ان کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے گردوں کا علاج کروا سکیں۔ اسد عباس کا تعلق ستیانہ سے تھا اور وہ بچپن سے گلوکاری کرتے آ رہے تھے اور ان کا تعلق بھی گلوکار گھرانے سے ہے۔ اسد عباس نے بھارت کے موسیقی شو میں شرکت کی تھی جہاں سے ان کو شہرت ملی،اس کے علاوہ وہ کوک اسٹوڈیو سمیت دیگر منصوبوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں، انہوں نے پرائڈ آف پرفارمنس سمیت لکس ایوارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔