حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا
لاہور ( پبلک نیوز) عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا۔ حکومت نے 16 جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔ سال 2022 کے پہلے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسرے مرتبہ اضافہ۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 147 روپے 83 پیسے مقرر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 144 روپے 62 پیسے مقرر۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کردیا گیا۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 48 پیسے مقرر۔ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے بھی 33 پیسے اضافے کر دیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے مقرر۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جنوری رات 12 بجے سے ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔