ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی دہشتگردوں کی مالی معاونت کا معاملہ اٹھایا ہے۔ پاکستان نے ماضی میں بھی اس حوالے سے ناقابل تردید شواہد پیش کیے۔ بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ معاون خصوصی برائے قومی ہیلتھ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ڈیلیٹا کے مجموعی طور پر کتنے کیس ہیں ،اس کو نمبر کی صورت میں بتانا ممکن نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اس وقت ازبکستان کے سرکاری دورہ پر ہیں جہاں پہنچنے پر ان کے استقبال کے لیے سرخ قالین (ریڈ کارپٹ) کے بجائے سبز قالین (گرین کارپٹ) بچھایا گیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا گیا۔ اس سے قبل پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے اضافہ کیا گیا۔ عوام کی جانب سے بڑی عید سے قبل عوام کے لیے یہ مہنگائی کا گفٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور اور وفاقی وزیر مراد سعید کے قافلہ پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ، پھتراؤ اور تصادم سے ایک شخص زخمی۔