ہارٹ اٹیک کی وجوہات کیا ہیں؟

ہارٹ اٹیک کی وجوہات کیا ہیں؟
شاید ہم میں سے کوئی بھی یہ پسند نہیں کرے گا کہ اسے ہارٹ اٹیک ہو، لیکن اس کے لیے آپ کو اپنی کچھ عادتیں بدلنا ہوں گی ،موجودہ دور میں ہارٹ اٹیک ایک بڑی وجہ بن چکا ہے، ایسے میں ہمیں وہ تدابیر اختیار کرنی چاہئیں جن کی مدد سے دل کی سنگین بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ آج کل کے دور میں ہمیں اس سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں کچھ نہ کچھ ایسا کر رہے ہیں جو طویل مدت سے دل کی صحت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ آئیے جانتے ہیں وہ کون سی وجوہات ہیں جو ہارٹ اٹیک کو دعوت دیتی ہیں۔ 1. نیند کی خرابی اکثر ماہرین صحت کا خیال ہے کہ ایک صحت مند بالغ کو دن میں کم از کم 8 گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے، ایسا نہ کرنے سے کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں، ان میں سے ایک ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی ہے۔ نیند کی کمی کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھنے لگتا ہے جو بعد میں ہارٹ اٹیک کا سبب بنتا ہے۔ 2. آلودگی گزشتہ کئی دہائیوں سے چھوٹے اور بڑے شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ ایسی صورتحال میں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے، ساتھ ہی ہمارا دل بھی آہستہ آہستہ کمزور ہونے لگتا ہے، مستقبل میں یہ مسئلہ ہارٹ اٹیک میں بدل جاتا ہے۔ 3. ہائی کولیسٹرول تیل والا کھانا زیادہ کھانے سے خراب کولیسٹرول ہمارے خون میں جمع ہونے لگتا ہے، یہ آہستہ آہستہ شریانوں میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے، جس کی وجہ سے ہمارا بلڈ پریشر بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔ جب خون کو دل تک پہنچنے کے لیے زور لگانا پڑے تو دل کا دورہ پڑنا ناگزیر ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔