لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے پرویز الہی کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بندی کی سفارش کردی ہے. پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے ڈی سی لاہور کو احکامات جاری کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے ،دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرویز الہی نقص امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، لاہور پولیس نے تین مقدمات میں نقص امن کے تحت نظری بندی کی درخواست کردی ہے. ایس پی سکیورٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو تحریری درخواست کی گئی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف غالب مارکیٹ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ،قلعہ گجر سنگھ میں دو مقدمات اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت درج ہیں .