ساس کی قبر پر آگ لگانے والا سفاک ملزم گرفتار

ساس کی قبر پر آگ لگانے والا سفاک ملزم گرفتار
پنجاب پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا کہ لیہ پولیس نے اپنی مطلقہ سے دوبارہ رشتہ سے انکار پر ساس کی قبر پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے اور قبر کی بے حرمتی کرنے والے رمضان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی. واضح رہے کہ گزشتہ روز لیہ کی تحصیل چوبارہ کے نواحی چک نمبر تین سو تریسٹھ ٹی ڈی اے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں مطلقہ کی جانب سےت شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر سابقہ داماد نے طیش میں آ کر اپنی ساس کی قبر کو پٹرول چھڑک کر آ گ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے چار سال قبل عاصمہ بی بی کو طلاق دے دی تھی۔اب دوبارہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ پیشکش ٹھکرانے پر ملزم آپے سے باہر ہو گیا اوربیس سال قبل وفات پا جانے والی اپنی ساس نذیراں بی بی کی قبر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔