کراچی : میچ کے دوران ہیٹ اسٹروک سے کرکٹر جاں بحق

کراچی : میچ کے دوران ہیٹ اسٹروک سے کرکٹر جاں بحق
کراچی : کرکٹ میچ کے دوران فاسٹ بولر مبینہ طور پر ہیٹ اسٹروک کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک میں کرکٹ میچ کے دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر عمرخان آخری اوورکی آخری گیند کراتے ہی وکٹ پرگرگئے،جس کے بعد انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ یاد رہے کہ دودن قبل لیاری میں ایک فٹبالر ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال کرگیا تھا، کراچی میں کھیل کے میدان میں 2 روز میں یہ دوسرا کھلاڑی ہے جو جان کی بازی ہارچکا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔