احد رضا میر کی نیٹ فلکس پر انٹری

احد رضا میر کی نیٹ فلکس پر انٹری
پاکستان کے نامور اداکار احد رضا میر جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنا نام اور پہچان بنائی، اب اپنے فینز کو ایک اور سرپرائز دیا ہے نیٹ فلکس پر زبردست انٹری کر کے، یہ نیٹ فلکس کے لیے احد رضا میر کی پہلی سیریز ہے۔ ںیٹ فلکس کے شو میں احد رضا میر کو دیکھ کر ان کے مداح خوش نظر آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق احد رضا میر نے نیٹ فلکس پر اپنا ڈیبیو کیا ہے، جمعرات کے روز ریلیز ہونے والی ہارر سائی فائی نوعیت کی ''ریذیڈنٹ اِیول'' نامی سیریز میں وہ ارجن کا کردار نِباہ رہے ہیں۔ ''ریذیڈنٹ اِیول'' کی کہانی خطرناک وائرس کے پھیلنے کے کئی سال بعد ہونے والی تباہی کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایک عورت وائرس سے متاثرہ مخلوق کے خلاف لڑائی لڑتی ہے۔ ریذیڈنٹ اِیول کے ساتھ احد رضا میر برطانوی ٹی وی سیریز ورلڈ آن فائر کے دوسرے سیزن میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔ ویب سیریز ورلڈ آن فائر کی کہانی دوسری جنگِ عظیم میں ہونے والے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احد رضا میر کے لیے تعریفی کلمات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔مداح ان کو اس شو میں دیکھ کر بہت خوش ہیں. ٹوئٹر صارف زینب کہتی ہیں کہ پی نامی ایک صارف لکھتی ہیں کہ ’ارجن بترا کے مختلف رُوپ، ہمیں آپ پر فخر ہے احد، ہم آپ سے بے حد پیار کرتے ہیں۔‘ خیال رہے کہ احد رضا میر اس سے پہلے پاکستانی فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں بھی کام کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ عہد وفا، ہم تم، یقین کا سفر اور آنگن جیسے سُپرہٹ ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔