لاہور؛ ٹک شاپ کا کیشیر امیرزادیوں سے صلح کرنے پر مجبور ہوگیا

لاہور؛ ٹک شاپ کا کیشیر امیرزادیوں سے صلح کرنے پر مجبور ہوگیا
کیپشن: Lahore Garden Town incident
سورس: web desk

ویب ڈیسک: لاہورکے علاقے گارڈن ٹاون میں نوجوان پر امیرزادیوں کے تشدد کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی،  ٹک شاپ کا کیشیر اقبال   تشدد کرنے والی لڑکیوں سے صلح کرنے پر مجبور ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے یوسف کی درخواست پر تاحال تشدد کرنے والی لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا، البتہ  پولیس نے لڑکیوں کو واضح کردیا ہے کہ صلح نہ ہونے پر مقدمہ درج کرنا پڑے گا، میڈیا کا بھی پولیس پر دبائو ہے ۔

یاد رہے کہ لاہورمیں ٹک شاپ پر لڑکیوں کی جانب سے ملازم پر تشدد کے حوالے سے نئے سرے سے تفتیش کی تھی جس میں پولیس کی غلطی ثابت ہوئی تھی اور الٹا پولیس کے اعلیٰ حکام بااثر لڑکیوں کو سمجھانے کی بجائے الٹا غریب لڑکے کو ہی ڈراتے دھمکاتے رہے ۔

اس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور حقائق سامنے آنے پر عدالت نے مقدمہ خارج کرکے نوجوان کو رہا کیا۔
 

Watch Live Public News