پاک فوج کا گلگت بلتستان میں کامیاب ریسکیو آپریشن ، 7 کو ہ پیماؤں کو بچا لیا

پاک فوج کا گلگت بلتستان میں کامیاب ریسکیو آپریشن ، 7 کو ہ پیماؤں کو بچا لیا

ویب ڈیسک: پاک فوج نے گلگت بلتستان میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 7 کو ہ پیماؤں کو بچا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کا گلگت بلتستان میں سات کوہ پیماؤں کا کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پاک آرمی نے سات کوہ پیماؤں کو  کامیابی سے ریسکیو کر لیا۔ ان میں تین روسی اور چار پاکستانی کوہ پیما شامل تھے جنہیں 20100 فٹ کی بلندی سے ریسکیو کیا گیا۔

یہ کوہ پیماہ ہائی ایلٹیٹیوڈ سیکنس کی وجہ سے مشکل میں تھے جس پر پاک آرمی سے ریسکیو کی اپیل بھی کی گئی تھی۔ 

اس کے نتیجے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے، پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر نے تمام کوہ پیماؤں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا اور تمام کوہ پیماؤں نےاس مدد پر پاک آرمی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Watch Live Public News