اسرائیل کی غزہ میں دہشتگردی جاری،صحافی سمیت مزید 16 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ میں دہشتگردی جاری،صحافی سمیت مزید 16 فلسطینی شہید
کیپشن: اسرائیل کی غزہ میں دہشتگردی جاری،صحافی سمیت مزید 16 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی غزہ میں دہشت گردی جاری، تازہ حملوں میں 16 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں 24 گھنٹے میں 47 فلسطینی شہید اور 163 زخمی ہوئے، المغازی کیمپ پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا، فلسطینی صحافی حسام، اہلیہ اور 2 بیٹے بھی شہید ہوگئے، اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کی تعداد 170 سے تجاوز کر گئی۔

شہداء کی مجموعی تعداد 40 ہزار 265 ہوگئی، 93 ہزار 144 زخمی ہو چکے ہیں، جنگجوؤں سے جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا۔

غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کیلئے اسرائیلی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا، بات چیت کے لئے امریکی اور مصری حکام بھی شریک ہوں گے۔

Watch Live Public News