پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،16جون ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،16جون ، 2021
سندھ بھر کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کیس، سپریم کورٹ کی سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو کو وارننگ، سندھ میں کیا ہورہا ہے، کیا ہمیں معلوم نہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تمام زمین فوری واگزار کرائی جائے، مزید وقت نہیں دیا جائے گا، آج تک پاکستان میں زمینوں کے ریکارڈ سے متعلق کچھ نہیں ہوا۔کے ایم سی کی جانب سے الہ دین شاپنگ مال اور پویلین کلب کی رپورٹ تیار کرلی گئی، کل سے اب تک کتنا کام ہوا ہے رپورٹ مکمل ہوگئی، کے ایم سی کی جانب سے رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گئی۔قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ، سپیکر اسد قیصر نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا، سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت سینئر افسران اور سی سی ٹی وی انچارج شرکت کرینگے، ہنگامہ آرائی اور ہاتھا پائی میں ملوث اراکین کی نشان دہی کی جائے گی۔مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کو پہلوان سازی کا اکھاڑا بنادیا، ملیکہ بخاری کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، فرخ حبیب کہتے ہیں اپوزیشن معاہدے کرتی ہے اور مکر جاتی ہے، اسپیکر کو چاہیے اب اپوزیشن سے کوئی معاہدہ کریں تو میڈیا کو دکھائیں، حکومت کوئی قانون پاس کرتی ہے تو یہ رونے آجاتے ہیں، انہیں اپنی زبان کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔گزشتہ روز پارلیمان میں جو ہوا بہت افسوسناک ہے، مریم اورنگزیب کہتی ہیں حکومت نے قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن پر نہیں، پارلیمنٹ پر حملہ کیا، عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلاکر شہباز شریف اور اپوزیشن کو گالی دینے کا حکم دیا، شہباز شریف صاحب پر بجٹ کی کتاب پھینکی گئی۔

Watch Live Public News