شہید کے والدین کا بیٹے کی شہادت پر اپنے جذبات کا اظہار خیال

شہید کے والدین کا بیٹے کی شہادت پر اپنے جذبات کا اظہار خیال
کیپشن: The parents of the martyr expressed their feelings on the martyrdom of their son

ویب ڈیسک: لکی مروت میں دہشتگرد حملے کا شکار ہونے والے شہید سپاہی راشد محمود کی والدہ نے اپنے بیٹے کی قربانی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردوں سے گھبرائے نہیں ہیں۔ میرے دو اور بیٹے ہیں اور اس وطن کی مٹی پر میں ان کو بھی قربان کر سکتی ہوں۔ میرا بیٹا شہید ہوا ہے اور مجھے اس پر بہت فخر ہے۔

شہید کے والد نے کہا کہ عید سے پہلے جب اس نے مجھے فون کیا تو کہا کہ ابو قربانی میں خود آ کر کروں گا۔ یہ قربانی اس کی اپنی تھی اور وہ الله کو پیارا ہو گیا۔

شہید کی والدہ نے کہا کہ میرے تین بیٹے ہیں لیکن راشد میرا سب سے زیادہ تابعدار اور خدمت گزار بیٹا تھا۔ میرا بیٹا جب بھی عید پر گھر آتا تھا تو سب لوگوں کے لیے تحفے لے کر آتا تھا۔ بچپن میں میرے بیٹے نے میلے سے ایک کھلونا لیا اور مجھے کہا کہ امی میں جنگ لڑنے جا رہا ہوں۔ میں نے اپنے بیٹے سے پوچھا کہ کس سے جنگ لڑنے جا رہے ہو تو میرے بیٹے نے کہا کہ میں انڈیا سے جنگ لڑنے جا رہا ہوں۔

شہید کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میں ایک شہید کا والد ہوں اور میرے بیٹے نے اپنی جان اس ملک کے لیے قربان کی۔ یہ ملک ہے تو ہم ہیں اگر یہ ملک نہیں ہے تو ہمارا بھی کوئی نام و نشان نہیں۔

شہید کے دوست نے کہا کہ میرا دوست جب بھی گھر آتا تھا تو ہم سے خصوصی ملنے آتا تھا بچوں سے بہت محبت اور شفقت سے پیش آتا تھا۔

Watch Live Public News