این ڈی ایم اے  کی جولائی میں ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی 

این ڈی ایم اے  کی جولائی میں ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی 

(ویب ڈیسک )   این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ممکنہ موسمی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف مقامات پرجولائی کے تیسرے ہفتے میں ہلکی بارشیں جبکہ چوتھے ہفتے میں  موسلادھار بارش متوقع  ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے پہلے  دو ہفتوں میں پنجاب، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ جولائی کے پہلے دو ہفتوں میں   اسلام آباد میں 15 تا 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ جولائی کے  چوتھے ہفتے  میں  راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شدید بارشیں متوقع  ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ   ڈی جی خان، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق   سندھ کے اضلاع میرپورخاص، کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ اور سکھرمیں جولائی کے مہینے میں 30 تا 75 ملی میٹر بارش ہوگی،  جبکہ   جولائی کے چوتھے ہفتے میں گلگت بلتستان کے ضلع استور اور آزاد جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر موسلا دھار بارشوں کا امکان  ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  بارشوں سے  ندی نالوں میں سیلابی صورتحال  اور  پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

Watch Live Public News