ویب ڈیسک: پاک فوج نے گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت پسنی ، گوادر میں پروگرام شروع کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح پسنی شادی کور میں بھی اس پروگرام کے تحت 500 ایکڑ زمین کی لیولنگ کر کے آباد کیا جا چکا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے پسماندہ علاقے میں اس طرح کا انیشیٹو لیا جا رہا ہے تاکہ یہاں کے زمینداروں کی زندگیاں بہتر سے بہتر ہو سکے۔
جبکہ مقامی آبادی اور کسان اس پروگرام سے انتہائی خوش ہیں۔
یہاں پر موجود سینکڑوں ایکڑ زمینیں بنجر پڑی تھیں جو اب کاشت کے قابل ہو چکی ہیں اور کسانوں کے لئے بہتر ذریعہ معاش بھی ثابت ہونگی۔