جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن،8 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن،8 دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگارہ میں دہشتگردوں کیخلاف دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ اور مارٹرگولوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگردہلاک ہوگئے جب کہ دو بچے شہید اور دو فوجی جوان بھی زخمی ہوگئے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 8 مارچ کو شمالی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے ۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں آپریشن کیا تھا ۔ آپریشن کے دوران ریاست کو مطلوب 6 اہم ترین دہشت گرد ہلاک کردیے گئے تھے ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔