پاکستان کےنوجوانوں کا یوم پاکستان کےموقع پر وطن کیلئےمحبت کا پیغام 

کیپشن: پاکستان کےنوجوانوں کا یوم پاکستان کےموقع پر وطن کیلئےمحبت کا پیغام 

پبلک نیوز: پاکستان کے نوجوانوں نے یوم پاکستان کےموقع پر وطن کے لیے محبت کا پیغام  دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر نوجوانوں نے وطن کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان سے ہماری محبت لازوال ہے ہماری اخوت اور ہم اہنگی بے مثال ہے،اس درخت کی کئی شاخیں ہیں مگر بنیاد ایک ہے،ہماری زبانیں مختلف ہیں مگر بیان ایک ہے۔

نوجوانوں نے مزید کہا ہے کہ یہاں ہر طرح کے رنگ ہیں مگر پاکستان بحیثیت قوم ایک ہے،خدا کرے یہ وطن ہمیشہ مسکراتا رہے،پرچم کا صدا چاند ستارہ یوں ہی مسکراتا رہے،ہم سب کے دل کی ایک ہی آواز، پاکستان زندہ باد۔

Watch Live Public News