محمد شیراز نے وی ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا

محمد شیراز نے وی ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان کی حسین وادیوں میں رہنے والے ننھے وی لاگر شیراز جنہوں نے اپنے منفرد اور دلچسپ وی لاگز سے راتوں رات شہرت حاصل کی  تھی انہوں نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا۔ شیراز نے یوٹوب چینل پر اپنا آخری وی لاگ پوسٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آج سے وی لاگ نہیں بنائیں گے۔

شیراز نے اپنی ویڈیو میں وی لاگنگ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’ میرے ابو نے کہا ہے کہ اب کچھ عرصہ یہ ویڈیوز بنانا بالکل ختم کردو اور صرف پڑھائی پر توجہ دو‘۔

ننھے وی لاگر شیراز نے کہا کہ ’بہت لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں وی لاگنگ نہ چھوڑوں لیکن ہمیں اپنے والدین کی بات ماننی چاہیے اس لیے جیسا وہ کہہ رہے ہیں میں ویسا ہی کروں گا‘۔

شیرازکا کہنا تھا کہ ’مجھے وی لاگ بنانے کا بہت شوق ہے لیکن میں کیا کروں آج میرا آخری وی لاگ ہے‘۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی بہن مسکان سے پوچھا کہ کیا آپ کو ناظرین یاد آئیں گے؟ جس پر مسکان نے کہا کہ ہمیں آپ سب بہت یاد آئیں گے۔

واضح رہے کہ محمد شیراز کا تعلق سیاچن کے نواحی گاؤں ‘غورسے’ سے ہے۔ پاکستان کے کم عمر یوٹیوبر کے یوٹیوب چینل کا نام ’شیرازی ویلیج وی لاگز‘ ہے جس میں وہ اکثر وی لاگز اپنی بہن مسکان کے ساتھ بناتے نظر آتے ہیں۔

Watch Live Public News