وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کل کویت کا 1 روزہ دورہ کریں گے ، ترجمان دفترخارجہ

وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کل کویت کا 1 روزہ دورہ کریں گے ، ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کل کویت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورہ کویت میں وہ کویت کے شاہی خاندان، حکومت اور عوام سے امیر کویت کے انتقال پر ہمدردی اور اظہار تعزیت کریں گے، وہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کریں گے۔ خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر18 دسمبر کو ایک روزہ ”قومی یوم سوگ” منانے کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے امیر کویت کی وفات پر کویتی عوام اور شاہی خاندان سے یکجہتی کے لئے 18 دسمبر کو ”قومی یوم سوگ” منایا جائے گا۔اس موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔