ویب ڈیسک:رہنما مسلم لیگ (ن) سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پیپلزپارٹی کیساتھ مل کرمرکز میں حکومت بنالے،مسلم لیگ ن کو کانٹوں کاتاج سجانے کا کوئی شوق نہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے سیاست دانوں کو یاد دلایا ہے کہ وفاقی حکومت کی تشکیل پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، نہ کہ صرف ان کی جماعت کی۔
قائد ن لیگ نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے گزشتہ روز سامنے آنے والی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے نواز شریف کو تجویز دی تھی کہ وفاقی حکومت ہمیں نہیں لینی چاہیے۔
دوسری طرف اس خبر کے سچ ہونے کو اس بات سے بھی تقویت ملی کہ حکومت سازی کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رابطہ کمیٹیوں کا جمعہ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کرکے ہفتے کو رکھ لیا گیا ہے۔ اس اہم اجلاس میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دی جانا تھی۔
اب پارٹی کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ، ’موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کے پاس واضح اکثریت نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کی تشکیل پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مسلم لیگ (ن) کی نہیں۔‘
No one has absolute majority in the present National Assembly
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 16, 2024
The formation of the federal government is the joint responsibility of all the parties in the parliament, not the PML-N
Independent members supported by PTI should take the initiative, form a joint central government…
سابق وفاقی وزیر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ, ’پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان پہل کریں، پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر مشترکہ مرکزی حکومت تشکیل دیں۔ہم آپ کو مبارکباد دیں گے۔‘
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں وہ وقت آنے والا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔
ان کی یہ ویڈیو ایڈمن کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جو جون 2020 کی ہے۔
خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ’وہ وقت آنیوالا ہے کہ وزارت عظمیٰ دینے والے وزارت عظمیٰ لے کے پھریں گے لینے والا کوئی نہیں ہو گا!‘
وہ مزید کہتے ہیں کہ ’وزارتیں دینے والے وزارتیں بانٹیں گے، لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔‘
وہ وقت آنیوالا ھے کہ وزارت عظمیٰ دینے والے وزارت عظمیٰ لے کے پھریں گے لینے والا کوئ نہیں ھو گا!!
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 17, 2024
جون 2020
(قومی اسمبلی میں خطاب )
pic.twitter.com/3wI6ulYHVb
admin