کورونا کا معاملہ، سندھ حکومت نے سیاحتی مقامات پر کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ آزاد کشمیر کا انتخابی معرکہ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان باغ پہنچ گئے ہیں۔ باغ پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ مناسک حج کی ادائیگی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق عازمین حج کا پہلا کارواں مک مکرمہ پہنچ گیا۔ عازمین طواف قدوم کر کے مناسک حج کا آغاز کر رہے ہیں۔ سندھ کابینہ نے پرائیویٹ سیکٹر کالجز میں بی ایس نرسنگ کے داخلہ کی منظوری دے دی۔ داخلہ کیلئے قابلیت کا ٹیسٹ این ٹی ایس کے ذریعے ہوگا۔ عید کی تعطیلات کے دوران ویکسی نیشن بارے این سی او سی کا فیصلہ۔ این سی اوسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران ویکسی نیشن سینٹر صرف ایک دن بند رکھے جائیں گے۔