انڈین رہنمائوں کے گستاخانہ ریمارکس، امریکا کی شدید مذمت

انڈین رہنمائوں کے گستاخانہ ریمارکس، امریکا کی شدید مذمت
امریکا نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی رہنما نوپور شرما ودیگر کے گستاخانہ ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ ہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں کی طرف سے اسلام مخالف گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا امریکا کو توقع ہے کہ انڈین حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کا احترام کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انڈٰیا کے حکام اگر ایسا کرتے ہیں تو ہم ان کی حوصلہ افزائی کرینگے۔ امریکی ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ کسی بھی جمہوریت میں انسانی اقدار بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔ انڈیا میں آزادی مذہب، مساوی مواقع اور انسانی وقار کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا کہ گذشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کا موقع ملا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی تعمیری نوعیت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔ نیڈ پرائس نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اس کیساتھ اہم شراکت داری ہے۔ اس کو مزید آگے بڑھانے کیلئے کام کیا جائے گا اور نئے طریقے تلاش کئے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔