طالبان کا لڑکیوں کے اسکول کھولنے سے متعلق اہم بیان

طالبان کا لڑکیوں کے اسکول کھولنے سے متعلق اہم بیان
کابل:افعان طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری سکول کھولنے سے متعلق جلد اچھی خبر سنانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیئےگئے ایک انٹرویو میں افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے یہ بتایا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولنے کے بارے میں اچھی خبر کا جلد اعلان کرینگے، انہوں نے کہا کہ ہم میں ایسا کوئی نہیں جو خواتین کی تعلیم کے خلاف ہو۔ سراج الدین حقانی کا مزید کہنا تھا کہ لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے درس گاہوں میں لباس افغان ثقافت اور اسلامی قوانین اور اصولوں کے مطابق ہی ہوگا۔اس سے پہلے اسی سال مارچ کے مہینے میں طالبان نے اسکول، کالجز کھولنے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد بند کروادیئے تھے۔ خیال رہے کہ اقتدار پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے خواتین سے کہا تھا کہ وہ حجاب لیں جس میں سر کو ڈھانپا جاتا ہے جبکہ چہرے کو کھلا رکھا جا سکتا ہے۔ البتہ مئی کے مہینےکے آغاز پر طالبان کی طرف سے خواتین کو مکمل برقع اوڑھنے کی ہدایت کی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔