پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 18 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 18 اگست 2021
پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مہلک وائرس نے مزید 66 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 639 ہو گئی، ایک روز میں 3 ہزار 974 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، 88 ہزار 209 مریض زیرعلاج، 4 ہزار 885 کی حالت تشویشناک ہے طالبان کا20سال بعدافغانستان میں فتح کاباضابطہ اعلان، اسلامی قوانین کے نفاذ اور خواتین کو تمام شرعی حقوق دینے ی یقین دہانی، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ آزادی ہمارا حق تھا جسے حاصل کرلیاتاہم کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا،تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل اسلامی حکومت تشکیل دیں گے ،افغان سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہوگی۔ ملاعبدالغنی برادر 20 برس بعد افغانستان پہنچ گئے،دوحا سے خصوصی پرواز کے ذریعے قندھار پہنچنے پر زبردست خیرمقدم کیا گیا ،ملا برادر کو نئی افغان حکومت میں اہم ذمہ داریاں ملنےکاامکان ہے وزیراعظم اور آرمی چیف سےافغان سیاسی رہنماؤں کی ملاقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال، افغان عوام سےیکجہتی اور حمایت کےعزم کااعادہ،وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ ہم سےزیادہ کوئی دوسراملک افغانستان میں امن کاخواہاں نہیں ہے۔ افغانستان کی بدلتی صورتحال، وزیراعظم عمران خان کے عالمی رہنماؤں سے رابطے، ترک صدر طیب اردوان،برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور جرمن چانسلر اینگلا مرکل سےافغان مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال، افغانستان میں دیرپاامن واستحکام کی حمایت کااعادہ

Watch Live Public News