افغانستان میں انتقال اقتدار کا عمل شروع، انس حقانی کی سابق صدر حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات، طالبان ترجمان کے مطابق افغان سینیٹ کے سابق سربراہ فضل ہادی بھی ملاقات میں موجود تھے، انس حقانی نے سربراہ حزبِ اسلامی گل بدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محرم کے پرامن جلوس پر آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے شدید مذمت، انھوں نے کہا کہ یہ کشمیریوں کی مذہبی آزادیوں کے بنیادی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ افغان سفیر نے اشرف غنی کو غدار قرار دے دیا، طالبان جنگ جیتے یا نہیں، اشرف غنی نے ہتھیار ڈال دئیے، تاجکستان میں افغان سفیر کا بیان متحدہ عرب امارات کا انسانی بنیادوں پر اشرف غنی کی میزبانی کا اعلان، وزارت خارجہ یو اے ای کا کہنا ہے کہ اشرف غنی اور ان کے اہلخانہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی۔ 9 محرم الحرام کے جلوس معین راستوں سے ہوتے ہوئے منازل کی جانب گامزن، بعض جلوس متعلقہ مقامات پر پہنچ کے اختتام پذیر ہو گئے۔