اس سے قبل کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر این سی او سی کے اہم اجلاس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی اجلاس میں نئی بندشوں کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ،تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن بند کرنے کے حوالے سے بھی تجویز دی گئی جبکہ اسلام آباد میں 7 روز کے لیے سکولز کو آن لائن کرنے کی بھی تجویز ہے۔ این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ٹیسٹنگ پر بریفنگ بھی دی گئی ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس و ٹیچرز کی لازمی ویکسینیشن کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔A fake news regarding closure of primary schools is circulating via fake twitter account. Action against this account has been initiated through FIA cyber crime wing. pic.twitter.com/qp7tL2PZe8
— NCOC (@OfficialNcoc) January 18, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری ایک بیان میں این سی او سی نے وضاحت کی کہ جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پرائمری اسکولوں کی بندش کے حوالے سے ایک جعلی خبر گردش کر رہی ہے۔ اس اکاؤنٹ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔