سنگل فیز ، تھری فیز میٹر کی قیمت میں سو فی صد سے اڑھائی سو فی صد اضافہ

سنگل فیز ، تھری فیز میٹر کی قیمت میں سو فی صد سے اڑھائی سو فی صد اضافہ
لاہور: بجلی حاصل کرنے والے صارفین کے لئے ایک اور مشکل بن گئی۔ سنگل فیز اور تھری فیز میٹر کی قیمت میں سو فی صد سے اڑھائی سو فی صد اضافہ کر دیاگیا جبکہ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنگل فیز میٹر کی قیمت 4 ہزار سے بڑھا کر 7400 روپے کر دی گئی۔ تھری فیز کی قیمت 15 ہزار سے بڑھا کر 33500 روپے کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔ سنگل فیز میٹر کے ساتھ مزید کیبل لینے کے لئے 950 روپے فی میٹر اضافی دینا ہوں گے۔ تھری فیز میٹر کے ساتھ اضافی تار لینے لئے 1350 روپے اضافی دینا ہوں گے۔ دوسری طرف بجلی صارفین بلند ترین قیمتوں کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیں۔ محمد سدھیر چودھری ہیڈ آف اکنامک افئیرز، پاکستان Muhammad Sudhir Chaudhry Head Of Economic Affairs, Pakistan

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔