کوئٹہ ( پبلک نیوز) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا ہے کہ آج جوکچھ ہوا، صوبہ کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ اسمبلی کی عمارت کونقصان پہنچایا گیا۔
آج بلوچستان اسمبلی میں صوبائی بجٹ پیش کیا گیا۔ بجٹ سے قبل اپوزیشن نے اسمبلی عمارت کے دروازوں پر تالے لگا دیئے۔ بعد ازاں پولیس کی گاڑی نے ٹکر مار کر دروازہ توڑ دیا۔ اس دوران تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
گیٹ ٹوٹنے کے بعد اسمبلی احاطہ میدان جنگ بن گیا۔ جس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ہماری خاتون ایم پی اے پر گملا پھینکا گیا۔