آذربائیجان سے قدرتی گیس خریدنے پر اختلاف، شاہد خاقان عباسی نے ای سی سی کی رکنیت سے مستعفیٰ

آذربائیجان سے قدرتی گیس خریدنے پر اختلاف، شاہد خاقان عباسی نے ای سی سی کی رکنیت سے مستعفیٰ
اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی نے آذربائیجان سے قدرتی گیس خریدنے پر اختلاف کے باعث اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکینت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پارٹی سے اختلافات بڑھنے لگے ہیں ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کیلئے لندن بلوا لیا۔ خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے دو روز قبل جنرل کونسل اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔اس سے قبل شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے آذربائیجان سے قدرتی گیس خریدنے پر اختلاف کے باعث اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رکینت سے بھی استعفیٰ دے دیا، شاہد خاقان عباسی نے آذربائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستان کی بجی کمپنی کے زریعے خریدنے کی تجویز دی تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔