”پیپلزپارٹی آئے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دینگی“

”پیپلزپارٹی آئے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دینگی“
اسلام آباد (پبلک نیوز) قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، آئندہ کی سیاسی حکمت، پی ڈی ایم اتحاد کا لائحہ عمل پر مشاورت۔ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم سربراہ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے جواب کا انتظار ہے۔ دونوں رہنماؤں پیپلزپارٹی کے جواب کے بعد پی ڈی ایم اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا۔دونوں رہنماوں کا اتفاق اس بات پر بھی ہوا کہ پیپلزپارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔ اس دوران لانگ مارچ اوراستعفوں سے متعلق لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔ جیل بھرو تحریک سے متعلق بھی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔