امریکا نے کابل ڈرون حملے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کرلیا۔ سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی کا کہنا ہے کہ 29 اگست کے ڈرون حملے میں دہشت گرد نہیں بلکہ عام شہری مارے گئے ،یہ ایک غلطی تھی جس پر وہ معذرت خواہ ہیں، امریکی حملے میں 7 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طالبان ایک حقیقت ہیں، افغانستان اس وقت تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے،امریکا کےطالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے سے مسائل بڑھیں گے،روسی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا پاکستان ہمسایہ ملک میں امن کا خواہشمند ہے،ہمیں افغانستان میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرانے کی باتیں افسوسناک ہیں،کہا مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کا اقدام واپس لینے تک بھارت سے معمول کے تعلقات کی بحالی ممکن نہیں نیوزی لینڈ کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار،چیئرمین پی سی بی کا سخت ردعمل، رمیز راجہ نے کہا یہ کس دنیا میں رہ رہے ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم تیاری پکڑلے، اب آئی سی سی میں بات کریں گے، یہ پاکستانی فینز اور کھلاڑیوں کے لیے افسوسناک خبر ہے، کہا سکیورٹی کا جواز بناکر ٹور ختم کرنا حیران کن ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کوسازش کے تحت ختم کیا گیا، وزیرداخلہ شیخ رشید کی اہم پریس کانفرنس، کہا دستانے پہنے ہاتھوں نے دورہ منسوخ کرایا، جس نےبھی سازش کی،اس کا نام لینا بھی مناسب نہیں سمجھتا، کہتے ہیں نیوزی لینڈنے یکطرفہ طور پر دورہ ختم کر کے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی