پسند کی شادی جرم بن گئی، لڑکے کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں

پسند کی شادی جرم بن گئی، لڑکے کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں
رحیم یار خان ( پبلک نیوز) پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے رشتے داروں کا ہولناک تشدد۔ لڑکی کے رشتے داروں نے لڑکے کو اغواء کرکے کلہاڑیوں سے تشدد کرتے ہوئے دونوں ٹانگیں کاٹ دیں بازو بھی متاثر۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 40 سالہ شخص نے لڑکی سے پسند کی دوسری شادی کی رنجش پر رشتے داروں نے تشدد کیا۔ پسند کی دوسری شادی کی رنجش پر تشدد کا واقع تھانہ شیدانی شریف کے علاقے خانبیلہ میں پیش آیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ملزمان آنکھوں میں مرچیں ڈال کر جان سے مارنے کیلئے تشدد کرتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔