عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کرس گیل نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ میں کل پاکستان جا رہا ہوں۔ میرے ساتھ اور کون کون جانا چاہے گا؟ افغانستان میں لڑکوں کے سکول کھول دیئے گئے۔ افغان طالبان کی جانب سے لڑکوں کو سکول جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم لڑکیوں کے سکول کھولنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ یا اعلان نہیں کیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کا ای گورننس کی طرف ایک اور اہم قدم، وزیر اعلیٰ محمود خان نے محکمہ ایکسائز کے تحت ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگیوں کے نظام کا اجراء کر دیا۔ پاکستان میں صف اول کی اداکارہ حرا مانی کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ حرا مانی کے خاوند نے ان کی وفات سے متعلق تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان کے طویل القامت شخص کا اعزاز رکھنے نصیر سومرو شدید علیل ہیں جن کے علاج معالجہ کے اخراجات سندھ حکومت نے اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے فوری طور پر اس حوالے سے احکامات جاری کر دیئے۔