” عمران خان کی ذہنی کیفیت دن میں 48 بار تبدیل ہوتی ہے“

” عمران خان کی ذہنی کیفیت دن میں 48 بار تبدیل ہوتی ہے“

کراچی (پبلک نیوز) سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ نااہل تھے تو انہیں سینیٹر کیوں بنایا جا رہا تھا۔ عمران خان کی ذہنی کیفیت ایک دن میں 48 بار تبدیل ہوتی ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اہل شخص ممبر پارلیمنٹ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا شوق رکھنے والوں نے قوم کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔ نیب اور نیازی نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ وقت آگیا ہے قوم پیپلزپارٹی اور دیگر حکومتوں کا موازنہ کرے۔ صدر آصف علی زرداری نے ایڈ نہیں ٹریڈ کی فلاسفی دی تھی۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں غیر ملکی قرضے بھی اترتے رہے اور غریبوں کو ریلیف بھی ملا۔ قوم پوچھتی ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو کیوں ختم کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے دہشت گردی اور بدترین سیلاب کے باوجود مہنگائی کو کنٹرول کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔