سپریم کورٹ بار کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

سپریم کورٹ بار کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر نگرانی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ سپریم کورٹ بار نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ سپریم کورٹ بار نے اعلامیے میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں چیف الیکشن کمشنر کو گھر جانا چاہیے کیونکہ ان کے زیر نگرانی شفاف انتخابات ممکن نہیں، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر نگرانی انتخابات کی شفافیت پر بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، شکایات کو دور کیے بغیر محض انتخابی ٹائم لائنز پر عمل کرنا استحکام کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اس سے پہلے بھی شکوک و شہبات دور کیے بغیر انتخابات کے انعقاد سے قیمتی وسائل اور ملک کا نقصان ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔