افغان سفیر کی واپسی ، وزیر اعظم کے اہم فیصلے

افغان سفیر کی واپسی ، وزیر اعظم کے اہم فیصلے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کے معاملہ اور افغانستان کے سفارتی عملے کو واپس بلانے کے معاملے پر وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں درپردہ حقائق تک پہنچنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ ، وزیر اعظم کہ بتایا گیا کہ اسلام آباد کی سکیورٹی محفوظ ترین ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملکی سیکیورٹی و سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر اعظم نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، سکیورٹی سے متعلق حکام نے شرکت کی اجلاس میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کے معاملہ اور اس میں ہونے والے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،افغانستان کی طرف سے سفیر کی واپسی بارے پاکستانی دفتر خارجہ کے موقف سمیت دیگر اقدامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم کو افغان سفیر کی بیٹی کی مبینہ اغواءکے معاملے میں ہونے والی تحقیقات اور پیش رفت سے آگاہ کیا گیا،تحقیقات میں سیف سٹی سے حاصل اہم فوٹیج،موبائل ڈیٹا، ملزمان کی گرفتاری سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بارڈر کی صورتحال،داخلی سکیورٹی سمیت اہم فیصلے کئے گئے اور مبینہ اغواء کے درپردہ حقائق تک پہنچنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اسلام آباد محفوظ ترین دارالحکومت ہے،ڈپلومیٹس کی سیکیورٹی تسلی بخش ہے۔

Watch Live Public News