ڈیرہ غازی خان کےقریب بس اورٹریلرمیں تصادم،30 افراد جاں بحق اور 46 سے زائد زخمی ہوگئے، بس سیالکوٹ سےراجن پورجارہی تھی، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار، زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔ ڈیرہ غازی خان کے قریب ٹریفک حادثے میں 30 لوگ جان کی بازی ہارگئے، فواد چودھری کہتے ہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جان لیوا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز لوگوں کی زندگیوں کے امین ہیں، انھیں اور بھی احتیاط کی ضرورت ہے،کہا کب ہم بحیثیت قوم یہ احساس کریں گے۔ ڈی جی خان تونسہ روڈ پر ٹریفک حادثہ انتہائی افسوس ناک اور المناک ہے، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی، زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، وزیراعلی عثمان بزدار نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، حادثے میں غفلت کے مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بھارتی وزیرخارجہ کے بیان نے بھارت کی اصل حقیقت دکھائی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف معاملہ کو سیاسی بنانے کا اعتراف کرلیا ہے، بیان نے پاکستان مخالف منفی کردار پر پاکستان کے دیرینہ موقف کی تائید بھی کی ہے، بھارت نے شرمناک انداز سے پاکستان کی پیش رفت پر شکوک وشبہات پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مودی کی پالیسیاں بھارت اور خطے کو شدت پسندی کی طرف لے جارہی ہیں، بھارت میں صحافیوں اور سیاسی مخالفین کی جاسوسی کی جارہی ہے، فواد چودھری کہتے ہیں مودی حکومت کی طرف سے اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی کی خبر پر تشویش ہے، بھارتی حکومت جاسوسی کےلیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کررہی ہے، خبر کےحوالےسے مزید تفصیلات آرہی ہیں۔