عظمیٰ بخاری اور عثمان ڈار کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ

عظمیٰ بخاری اور عثمان ڈار کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ شروع ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے عظمیٰ بخاری کی اسپتال کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’برائے مہربانی ان کے لیے ایک لفظ کہیں‘ اس پر لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ بیماریوں اور تکلیف کا مذاق بنانا آپ کی گندی سیاسی اور شاید خاندانی تربیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے الیکشن میں سیڑھیوں سے میں گری اس تصویر کے بجائے اپنا بتاؤ نا جب تم لوگوں کی نظروں سے گرے اور سارے سیاسی دانت بازو توڑ کر الحمداللّٰہ ہم واپس آئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔