پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،20جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،20جون 2021

شادی ہال ایسوسی ایشن اور تاجر ایکشن کمیٹی نے اکیس جون سے ایس او پیز کے تحت شادی ہالز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں مسجد کے پیش امام کی روح اس وقت پرواز کر گئی جب وہ سجدہ کی حالت میں تھے۔ یہ واقعہ شہر کے علاقہ ڈیفنس میں پیش آیا

بہنوئی نے دوستوں سے مل کے اپنی ہی سالی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے لیے فوری عمل در آمد شروع جائے

اردو بازار دکان کے باہر کتابوں کا سٹال لگانے کا جھگڑا اردو اردو بازار کے دو گروپ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ ایک گروپ نے جان بچانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی۔ اردو بازار کے لوگوں نے دوڑ کر اپنی جان بچائی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد حزب اختلاف کی اے پی سی بلانے کے اقدام کی حمایت کر دی

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔