زرتاج گل کانام ECLسےنکالنےکی درخواست پر سماعت ملتوی

زرتاج گل کانام ECLسےنکالنےکی درخواست پر سماعت ملتوی
کیپشن: زرتاج گل کانام ECLسےنکالنےکی درخواست پر سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، زرتاج گل کے وکیل اسامہ طارق وکالت نامے پر بغیر دستخط کے عدالت پیش ہو گئے۔

عدالت نے وکیل درخواست گزار کو وکالت نامے پر دستخط اور فائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔ 

Watch Live Public News