کرکٹ آسٹریلیا کا ایک بار پھر افغانستان کےساتھ سیریز کھیلنے سے انکار

کرکٹ آسٹریلیا کا ایک بار پھر افغانستان کےساتھ سیریز کھیلنے سے انکار
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان : خواتین اوربچیوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، کرکٹ آسٹریلیا کا ایک بار پھر افغانستان کےساتھ سیریز کھیلنے سے انکار۔ 

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نےافغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی۔ افغانستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز رواں برس اگست میں شیڈولڈ تھی۔ 

واضح رہے کہ 2023 میں کرکٹ آسٹریلیا نے حکومتی مشاورت سے ون ڈے سیریزملتوی کی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ  ون ڈے سیریز افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی ابترصورتحال کی وجہ سے ملتوی کی گئی تھی۔ 

کرکٹ آسٹریلیا نےافغان کرکٹ بورڈ کو مزید صورتحال کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔ 

گذشتہ ایک سال سےکرکٹ آسٹریلیا افغانستان کی صورتحال کے حوالے سےاپنی حکومت سے رابطہ میں ہے، آسٹریلوی حکومت کے مطابق افغانستان میں خواتین اور لڑکیو ں کے حالات پہلے سے بھی بدترین ہیں،انسانی حقوق کی ناگزیر صورتحال کی وجہ سے ہم اپنے ماضی کے موقف پر قائم ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کے خلاف باہمی سیریز ملتوی کر رہے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کرکٹ میں خواتین اور لڑکیوں کی شرکت کی حمایت کرتا رہے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا آئی سی سئ اور افغانستان بورڈ سے رابطے میں رہے گا اور مستقبل میں سیریز کے بحالی کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ 

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔