امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد مستعفی،وزیرخارجہ ٹونی بلنکن کو خط میں لکھا کہ ہم افغان پالیسی پر نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں،ذمہ داریوں سے سبکدوش کا بہترین وقت ہے،بائیڈن انتظامیہ نے تھامس ویسٹ نمائندہ خصوصی مقررکردیا آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا، آرمی چیف کو داخلی سلامتی اور افغانستان کی صورت حال پربریفنگ دی،سپہ سالار کا ادارے کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان کی عید میلادالنبی ﷺ پرپوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد، کہا خاتم النبین ﷺ کی اطاعت ہی دنیا و آخرت میں ہماری نجات کا باعث ہے، وزیراعلی محمود خان نے پیغام میں کہا نبی آخرالزماں کی ولادت نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لئے باعث سعادت ہے، آپ ﷺکی آفاقی تعلیمات نے بنی نوع انسان کو اندھیروں سے نکال کر انسانیت کی معراج تک پہنچا دیا حضرت محمد ﷺ تمام انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے، نبی رحمت ﷺ نےبرداشت اور عدل وانصاف پرمبنی معاشرے کی بنیاد رکھی،گورنر پنجاب چودھری سرور کا پیغام،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پرامت مسلمہ کومبارکباد، کہا حضرت محمدؐکو تا قیامت تمام انسانو ں کی رہنمائی اور کامیابی کے لئے مبعوث فرمایا گیا قریہ قریہ درود و سلام کی صدائیں، فضائیں نام محمد ﷺ سے مہک اٹھیں،آقائے دو جہاں کی ولادت باسعادت،ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے،نبی آخرالزماں سے محبت کے اظہار کے لئے محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے،گلیوں،بازاروں،گھروں اور مساجد سمیت سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجادیا گیا